اردو

urdu

By

Published : May 18, 2022, 1:06 PM IST

ETV Bharat / state

Woman Among Two Drug Smugglers Arrested: کپوارہ میں خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار

ضلع کپوارہ میں حفاظتی اہلکاروں نے 1.75 کلو گرام وزنی منشیات ضبط کرکے خاتون سمیت دو منشایت فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Woman among two Drug Smugglers Arrested in Kupwara کیا ہے۔

Woman Among Two Drug Smugglers Arrested in Kupwara
Woman Among Two Drug Smugglers Arrested in Kupwara

شمالی کشمیر North Kashmir کے کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک روٹین چیکنگ کے دوران حفاظتی اہلکاروں نے خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Woman Among Two Drug Smugglers Arrested in Kupwara۔ حفاظتی اہلکاروں کے مطابق منشیات فروشوں کی تحویل سے 1.75 کلوگرام وزنی دو پیکٹس برآمد کیے گئے جنہیں لائن آف کنٹرول کے اُس پار سے اسمگل کرکے اِس پار لایا گیا۔

پولیس بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے منشیات فروش گلو بیگم زوجہ رشید خان ساکن دادر، کنڈیاں اور تنویر خان ولد نصیر خان ساکن کنڈیاں نے کھیتوں میں کاشتکاری کی غرض سے لائن آف کنٹرول گیٹ پار کیا تھا۔ Drug Smugglers Arrested in Kupwara کپوارہ پولیس نے اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس 06/2022 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے اس کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details