کپواڑہ:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے سادھنہ ٹاپ پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز کے علاوہ ہیروؤن جیسا مواد بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ Narcotics & IEDs Recovered in Kupwara
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ پولیس اور فوج کی 7 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی شام سادھنہ ٹاپ پر معمول کی چیکنگ کےدوران ایک ایل پی ٹرک کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کی تحویل سے ہیروؤن جیسے مواد کے سات پاکیٹ جن کا وزن سات کلو ہے اور دو آئی ای ڈیز برآمد کیے ہے اس دوران پولیس نے تینوں کو گرفتار کیا۔Drugs Recovered in Kupwara