اردو

urdu

ETV Bharat / state

تشدد کے واقعات میں 50فیصد کمی: کور کمانڈر - سیاسی کارکنوں پر حملے

ضلع کپوارہ کے آرمی گُڈ وِل اسکول بڈکوٹ، ہندوارہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بھی شرکت کی۔

تشدد کے واقعات میں 50فیصد کمی: کور کمانڈر
تشدد کے واقعات میں 50فیصد کمی: کور کمانڈر

By

Published : Jun 24, 2021, 6:50 PM IST

’’جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کافی مستحکم ہو گئی ہے اور تشدد کے واقعات میں 50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے شمالی کشمیر کے آرمی گُڈ وِل اسکول، ہندوارہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

تشدد کے واقعات میں 50فیصد کمی: کور کمانڈر

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس اور انتظامیہ کے مثبت رویہ اور کوششوں کے سبب فوج کا کام کافی آسان ہو گیا ہے۔

حالیہ دنوں پولیس اور سیاسی کارکنوں پر حملے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ ’’سرحد پار مقیم افراد اور کشمیر میں موجود چند فتنہ پسند عناصر کشمیر میں تعمیر و ترقی سے بوکھلا گئے ہیں جس کی وجہ سے نہتے لوگوں، پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں پر حملہ کرکے یہاں کے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں انجام دے رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:بھارت کی فتح کا 50 واں سال، مختلف پروگرامز کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details