محکمہ جنگلات اور لنگیٹ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر غیر قانی طور اسمگلنگ کی جارہی عمارت کی لکڑی ضبط کی۔
دراصل فاریسٹ محکمہ کو غیر قانونی طور لکڑی کی اسمگلنگ کی خبر موصول ہوئی تھی جس کے بعد سب ڈویژن لنگیٹ سے منسلک ملازمین کی ایک ٹیم اور ڈی او لنگیٹ کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی عمل میں لائی۔ اس کارروائی میں کئی فٹ عمارتی لکڑی سے بھرے ایک لوڈ کیریئر کو ضبط کیا گیا۔
لنگیٹ میں غیر قانونی لکڑی ضبط محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایا کہ 'اتوار کو ایک خبر کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے رینج آفیسر کی سربراہی میں شانو مقام میں رات کو ناکہ لگا کر ایک مہندرا لوڈ کیریئر زیر نمبر جے کے 092724 کو غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کی جارہی عمارتی لکڑی کے ساتھ ضبط کیا'۔
یہ بھی پڑھیے
عام بجٹ 2021: جموں و کشمیر کے لیے 30757 کروڑ روپئے کی گرانٹ
انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ گاڑی ولرہامہ سے شانو آرہی تھی جس میں کئی فٹ غیر قانونی عمارتی لکڑی لدی ہوئی تھی۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے گاڑی کو لکڑی سمیت ضبط کر کے ڈویژن لنگیٹ پہنچایا'۔