پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں دو الگ واقعات میں دو نابالغ لڑکے ڈوب گئے۔ دونوں بچوں کی لاشیں بازیاب کر لی گئیں ہیں۔
اطلاعات کی مطابق دیور لولاب کے علاقے میں نہانے کے دوران ایک 10 سالہ لڑکا تالاب - نولے سر میں ڈوب گیا۔ متوفی کی شناخت یاور منظور گنائی ولد منظور احمد گنائی کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کیا گیا اور قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔