شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے گنی پورہ کرالگنڈ میں جاری تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے ابتدائی مرحلے میں اب تک دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل فوج کی 32 آر آر، جے اینڈ کے پولیس کی ایس او جی، اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کے بعد اس علاقے کو سیل کردیا تھا۔
ایک دن میں یہ دوسرا تصادم ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز ضلع شوپیان کے مولو چترگام کے علاقے میں جیش محمد (جی ایم) کا ایک عسکریت پسند ایک تصادم میں مارا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک