شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے دو درندازوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہندواڑہ کے ٹی ایم جی سیکٹر میں سرحد کے قریب دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی فورسز نے انہیں ہلاک کردیا۔

فوج کے ذرائع سے موصولہ اطلاعت کے مطابق ان عسکریت پسندوں کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود نیز دو اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔
گذشتہ ماہ بھی ایل او سی کے قریب بھارتی فوج نے دراندازی کو ناکام بنایا تھا۔
فوجی ترجمان نے کہا 'کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی گشتی ٹیم نے سرحد کے قریب پاکستان کی جانب سے کچھ دراندازوں کو بھارت میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی کاروائی میں دو دراندازوں کو ہلاک کرتے ہوئے ان کی کوششوں کا ناکام کر دیا گیا'۔