اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی کووڈ سے موت - سرینگر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، تازہ اپڈیٹس کے مطابق خطے میں اب تک 307 افراد کووڈ-19 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

corona virus
corona virus

By

Published : Jul 26, 2020, 3:08 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار اور جموں سے ایک 75 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے اموات کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔

زرائع کے مطابق 'کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک 58 سالہ شخص جس کی آج موت ہوئی ہے، وہ نمونیہ، ہائیپر ٹینشن، اور زیابطیس کے مریض بھی تھے۔ انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا، اور صبح 4 بج کر 30 منٹ پر ان کی دل کا دوہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے'۔

وہیں جموں سے بھی ایک 75 سالہ خاتوں کی کورونا وائرس سے موت کی خبر سامنے آئی ہے، خاتون سی ڈی ہسپتال جموں میں زیر علاج تھی۔

تاحال جموں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 23 اموات درج کی گئی ہے جبکہ کشمیر سے 284 اموات درج کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں ضلع سرینگر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ضلع میں کووڈ-19 سے اب تک 86 اموات درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
فور جی انٹرنیٹ کی بحالی میں کوئی اعتراض نہیں: ایل جی

وہیں صوبہ جموں میں ضلع جموں کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جموں میں کورونا وائرس سے اب تک 14 اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details