اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident in Kupwara: کپواڑہ میں سڑک حادثہ دو موٹر سائیکل سوار ہلاک

سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولوب علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت عادل احمد شاہ اور رشید احمد شاہ ساکنان بابا حیات پورہ لولاب کے طور پر ہوئی ہے۔ Accident in Kupwara

two-killed-in-kupwara-road-accident
کپواڑہ میں سڑک حادثہ دو موٹر سائیکل سوار ہلاک

By

Published : Jul 4, 2022, 9:43 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں سڑک کے ایک بھیانک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سواروں کی موقع ہی موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لولاب کے ریڈ ناگ علاقے میں ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ Accident in Kupwara

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عادل احمد شاہ ولد نثار احمد شاہ اور رشید احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنان بابا حیات پورہ لولاب کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا جوں ہی نوجوانوں کی لاشیں اُن کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ وہیں لوگوں کی بھاری موجودگی کے بیچ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دونوں کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کی ہے۔

علاوہ ازیں پچھلے دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں موٹر سائیکل حادثات کے دوران 8 نوجوان اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق والدین کی جانب سے کمسن اور نو عمر طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کی جارہی ہیں جس وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بے ہنگم ٹریفک کے دوران موٹر سائیکل سوار کافی تیز رفتار سے سکوٹی اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے گرچہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے تاہم یہ سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو سکوٹی اور موٹر سائیکل وغیرہ نہ دیں کیونکہ ایسا کرکے وہ اپنے بچوں کو موت کی وادی میں جھونک رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ٹریفک محکمہ پر زور دیا ہے کہ خطرناک کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے، شاہراﺅں پر تیز رفتار ی کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details