کپوارہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول پر دو دراندازوں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ فوج اور کپوارہ پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ ضلع کے مچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دو دراندازوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ آپرشین ابھی جاری ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ دراندازی سے متعلق موصول ہوئی خفیہ معلومات کی بنا پر سیکورٹی اہلکاروں نے ایل او سی، مچھل کے نزدیک آپریشن شروع کیا اور سرحد کے اس پار آ رہے دراندازوں کو ہلاک کیا گیا۔ حفاظتی اہلکاروں نے اے کے 47رائفل سمیت دیگر اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کے علاوہ پاکستانی کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ابھی آپریشن جاری ہے۔