اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات کے خلاف مہم میں دو کو جیل - two arrested

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں واقع ہندوارہ میں گزشتہ ایک ماہ سے منشیات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے مہم شروع کی ہے۔ پولیس نے یہاں دو ملزمین پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

منشیات کے خلاف مہم میں دو کو جیل
منشیات کے خلاف مہم میں دو کو جیل

By

Published : Mar 21, 2020, 9:08 PM IST

اس حوالے سے ہندوارہ پولیس نے پریس نوٹ میں کہا کہ 'ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروتی آئی پی ایس نے ہندوارہ میں منشیات کے خاتمہ کرنے کی مہم کو جاری رکھا ہے۔ پریس میں کہا گیا کہ ہندوارہ میں جو دو افراد منشیات کا کاروبار کرتے تھے ان کی شناخت عبدالحمید راتھر اور پرویز احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے'۔

پریس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ دونوں منشیات فروشی میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے یہ کام کرتے آئے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت انہیں بارہمولہ جیل منتقل کیا گیا۔

ہندوارہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ہندوارہ میں منشیات کے خاتمہ پر پرعزم ہے اور لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details