کپواڑہ:جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سرحد پار سے اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے میں ملوث عسکریت پسندوں کے تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سرحد پار سے اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے اور اس کی نقل و حمل میں ملوث تین معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ OGW'S Arrested In Kupwara
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کا ایک ماڈیول وادی میں سرگرم عسکریت پسند تنظیموں کے لیے کام کر رہا ہے اور وہ سرحد پار سے اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرناہ کی ایک ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف علاقوں سے تین اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔