شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع کپوارہ کے اوورا علاقے میں جموں و کشمیر نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے دیکھ کر ان کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد پولیس چیکنگ سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ Three Drug Peddlers Arrested in Kupwaraکپوارہ پولیس کے مطابق تینوں افراد کی تلاشی لئے جانے پر ان کے قبضے سے 80گرام ہیروئن ضبط کر لیا گیا۔
کپوارہ پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت عایق احمد خان ولد عبدالحمید خان، مشتاق احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ اور مشتاق احمد خان ولد غلام رسول خان، ساکنان اوورا کے طور پر کی ہے۔ Heroin Recoverd in Kupwaraپولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے براؤن شوگر جیسا مادہ بالترتیب 40 گرام، 20 گرام اور 20 گرام بر آمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران حراست میں لیے گئے افراد نے انکشاف کیا کہ نشے کے عادی چند افراد نے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ انہیں منشیات پہنچانے جا رہے تھے۔ Kupwara Policeکپوارہ پولیس نے پولیس اسٹیشن ترہگام میں سیکشن 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 14/2022 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کے سلسلے میں آئندہ دنوں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں:Heroin Recovered in Kupwaraـ: ضلع کپوارہ میں دو کلوگرام ہیروئن ضبط
کپوارہ پولیس نے عوام سے منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس سے ضلع انتظامیہ تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان Kashmir Drug Menaceکو عوامی تعاون کے بغیر قابو میں نہیں کیا جا سکتا۔