کپواڑہ:سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں اچانک برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے اُس کی زد میں تین فوجی اہلکار آئے۔Kupwara Machil Avalanche
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود اہلکاروں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور برف کے نیچے دبے ہوئے فوجی اہلکاروں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔Three army soldiers killed in kupwara machil Avalanche
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 12 بجے مژھل کے الموڑہ سیکٹر میں 55 آرآر کے تین فوجی اہلکار برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہین ۔ فوجی اہلکار علاقہ میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔ ہلاک ہونے میں فوجی اہلکار کی شناخت سووک ہاجرہ، مکیش کمار اور گائیکواڑ منوج لکشمن راؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو ڈرگمولہ فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:Snow clearance In kupwara کپواڑہ کے دوافتادہ علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری
بتادیں کہ گزشتہ ہفتے سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھاری برف باری کے نتیجے میں دور افتادہ علاقوں کی شاہرائیں ابھی بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔