شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ سے قریب 15 کلومیٹر دور یملر گاؤں میں آج سے کچھ برس قبل تعمیر کیا گیا ولیج کامن فیسیلٹی سینٹر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے۔ لاکھوں روپے سے تعمیر کیا گیا یہ سینٹر غیر سماجی عنصر کا مسکن بن گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سینٹر پر اگر کچھ سال قبل کام شروع کیا گیا تھا لیکن آج اس ولیج سینٹر کی حالت ابتر ہے۔ لوگوں کے مطابق اُس وقت کی حکومت نے یہ سینٹر عوام کی سہولت کے لئے تعمیر کیا تھا لیکن بعد میں انتظامیہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے اس سینٹر کی حالت خستہ ہوگئی اور اس کا کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔