کپواڑہ:شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مڈہامہ جنگلوں میں آگ لگنے سے کئی سرسبز درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کپواڑہ جنگلات کے کمپاٹمنٹ 55NH مڈہامہ کے جنگلوں میں گذشتہ شام آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں کئی سرسبز درخت خاکستر ہوگئے۔ Terrible fire broke out in Kupwara Madhama forests
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی شام کئی کمپارٹمنٹ میں بھِیانک آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کئی کمپارٹمنٹ کو اپنی زد میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے اس آتشزدگی میں سینکڑوں کی تعداد میں درخت خاکستر ہوگئے۔