کنٹنجنٹ پیڈ کک ایمپلائز جموں وکشمیر کے ریاستی صدر عبدالغنی ملک نے ہندواڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنجنٹ پیڈ کک امپلائی معمولی تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور یہ لوگ اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے آئے ہیں۔ چاہے برہان وانی کو مارے جانے کو لے کر تشدد ہو یا کووڈ-19 کی وبا، چاہئے رات کی ڈیوٹی ہو یا دن کی، ان ملازمین نے اپنی ڈیوٹی بخوبی دی۔
انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ایس آر او/ 308 کے تحت انہیں 50 فیصد کوٹا دیا جائے گا۔ وہ بھی کچھ سالوں تک دیا گیا، لیکن 2018 کے بعد نہ انہیں اس کوٹا میں کچھ دیا گیا اور نہ ہی ان کی ڈی پی سی کے مسئلے کا کچھ ہوا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے بنائے گئے ایکٹ کے حساب سے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں۔