ہندواڑہ:تابندہ میموریل سوسائٹی ہندواڑہ نے ان تمام طلبا کے اعزاز میں ایک پروقار پروگرام اور کریئر کونسلنگ کا انعقاد کیا جنہوں نے NEET/JEE اور تابندہ سائنس اولمپیاڈ امتحانات میں کوالیفائی کیا ہے۔ اس عظیم الشان تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت کلام پاک اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ فاروق احمد ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور وہاں موجود تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے اہداف زندگی کے مقاصد کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری مہمان خصوصی تھے اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ہندواڑہ پروفیسر دلروبہ رسول ہمدانی بطور مہمان موجود تھی۔
NEET/JEE کوالیفائی کرنے والے تمام طلباء کو نقدی اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ خوش قسمتی کا لمحہ یہ تھا کہ ان طلباء کے والدین کو ان کے وارڈز کی جانب سے یہ سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ نقد انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد بھی مختلف اسکولوں کے نویں اور دسویں جماعت کے پہلے دس ٹاپر طلباء کو دیا گیا۔ جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ تابندہ سائنس اولمپیاڈ میں کوالیفائی کیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تنظیم کے ذریعہ NEET اور JEE کوالیفائی کرنے والے زیادہ سے زیادہ طلباء کو گود لیا گیا تھا۔
اس تقریب میں تقریباً ہزاروں طلباء نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران پرنسپلز کو ان کے متعلقہ اسکولوں میں ضرورت مند طلباء میں مزید تقسیم کرنے کے لیے کئی ایوارڈز، مفت اسکول یونیفارم اور اسٹڈی میٹریل دیئے گئے۔
تقریب کے دوران علامہ انور شاہی کشمیری رح ایوارڈ پروفیسر عفت حسن شاہ پرنسپل میڈیکل کالج ہندواڑہ مولوی محمد اکبر کرمانی ایوارڈ پروفیسر دلروبہ ہمدانی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ہندواڑہ علی محمد شاہ کو پیش کیا گیا۔ ایوارڈ نذیر احمد میر (KAS) اے ڈی سی ہندواڑہ کو پیش کیا گیا۔ غلام حسن شاہ (IPS) ایوارڈ شیما نبی (IPS) ہندواڑہ کو پیش کیا گیا ،محمد عبداللہ بانڈے (شہری فادر) ایوارڈ پیش کیا گیا۔