اردو

urdu

ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کی اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ

عید الاضحی کے موقع پر سید غلام رسول گیلانی نے تمام عارضی ملازمین کی اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Syed Ghulam Rasool Geelani demanded remission of wages of all temporary employees
عارضی ملازمین کی اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 27, 2020, 7:08 PM IST

جموں و کشمیر ایمپلائز جوآئنٹ ایکشن کمیٹی کے پریس سکریٹری کے بیان کے مطابق JK.EJAC کے جنرل سکریٹری سید غلام رسول گیلانی نے پریس کو جاری کردہ بیان میں موجودہ یونین ٹریٹری گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے 1994 سے لیکر2020 تک تعینات کئے گئے مختلف درجہ کے عارضی ملازمین کی رکی ہوئی اجرتوں کو فورا واگزار کرنے پر زور دیا، کیونکہ یہ عارضی ملازمین 24 گھنٹے مستقل ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔

عارضی ملازمین کی اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ

گیلانی نے UT گورنمنٹ ۔ایڈوائزر صاحبان اور چیف سکریٹری سے عید کے موقعہ پر عارضی ملازمین کی رکی اجرتوں کو فوری طور پر واگزار کرانے کے لئے ذاتی مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ تاکہ یہ طبقہ بھی خوشی سے اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکے۔ عارضی ملازمین پچھلی کئی دہائیوں سے کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

انہوں نے اس مسئلے کو آن لائن سماجی بنیادوں پر حل کرنے پرزور دیا اور ان میں فوری طور پر ضروری ترمیم کرکے ان کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ دہرایا، تاکہ ایک دیرینہ مسئلہ اور مطالبہ حل ہوسکے۔

ملازمین انجمنیں کئی دہائیوں سے اس مسئلے کولیکر احتجاج کررہی ہیں۔ لہذا سرکار اصولی طور پر اس مسئلے کو لیکر سنجیدگی سے غور کرکے ان کی مستقلی کو فوری طور یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details