جموں سرینگر شاہراہ موت کا شاہراہ بنتا جارہا ہے۔ ہر گزرتے دن انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے۔ سماجی کارکن ایان شیخ نے اپنے بیان میں شاہراہ پر کپواڑہ کے دو افراد کی حادثاتی موت ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے واضح طور پر لاپرواہی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ پھنسے ہوئے مسافروں، ڈرائیوروں کو مناسب مدد اور ضروری چیزیں جیسے کمبل وغیرہ فراہم نہیں کیے جارہے ہیں اور ان درماندہ مسافروں اورڈارئیوروں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔