اردو

urdu

ETV Bharat / state

مژھل سیکڑ میں ایل او سی پر فائرنگ، فوجی جوان زخمی - cease fire violation

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر کراس بارڈر شیلنگ میں بھارتی فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے۔

مژھل سیکڑ میں ایل او سی پر فائرنگ
مژھل سیکڑ میں ایل او سی پر فائرنگ

By

Published : Sep 28, 2020, 11:02 PM IST

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی جوان کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کر ایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔

خیال رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details