اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی - پوسٹ مارٹم

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

کپوارہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی
کپوارہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی

By

Published : Sep 23, 2021, 3:17 PM IST

ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

فوجی ذرائع کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 6 آر آر سے وابستہ فوجی اہلکار لوکیندر سنگھ ٹھاکر نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب ڈھائی بجے سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

خون سے لت پت فوجی اہلکار کو فوری طور نزدیکی آرمی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:Kupwara Soldier killed: کپواڑہ میں فوجی اہلکار ہلاک

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details