کپواڑہ:شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں ایک برفائی تودا گر آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین کو زندہ بچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کی سہ پہر مژھل سیکٹر کے کول بگ علاقہ کے قریب ایک برفائی تودا گر آیا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاندان چار لوگ آگئے ہے۔ مقامی لوگوں اور فوج نے فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے بعد جس دوران چار افراد کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 26 سالہ اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے 10 فروری کو سرحدی علاقہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاتون اور ایک دوشیزہ آئی تھی، تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا تھا۔
اس سے قبل مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں یکم فروری کو برفانی تودا گرا تھا ۔اس برفاتی تودے میں پولینڈ کے دو غیر ملکی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچایا گیا تھا۔