کپواڑہ:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ کے زرلا علاقے میں جمعہ کے روز ایک ٹاٹا سومو مسافر گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں چھ مسافر زخمی ہوئے ہے۔حادثہ کے بعد زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار لایا گیا جہاں ان کی ابتدائی مرہم پٹی کی گئی۔ تازہ تفصیلات کے مطابق تمام زخمیون کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت 65 سالہ بدرین بیگم ، 40 سالہ زبیدہ بیگم ، 40 سالہ سکندر ماگرے 20 سالہ بشریٰ 28 سالہ شوکت احمد اور 20 سالہ ناصر حسین کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے واقعے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔