کپواڑہ:جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں ایک جسم فروشی کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مکان مالک اور ان کی اہلیہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ریشی پورہ میں ایک فرد کے گھر سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ریکیٹ چل رہا ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نے شبیر احمد وار، ولد غلام احمد وار ساکن ریشی پورہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران پولیس نے ایک جسم فروشی کے ایکریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس نے موقع پر ہی پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں گھر کا مالک اور اس کی اہلیہ ، ایک سیکس ورکر اور دو گاہک شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے 48 ہزار روپئے نقدی بھی برآمد کی ہے۔پولیس کے مطابق جن لوگوں کو ان میں گرفتار کیا گیا ان میں رئیس احمد لون ولد خضر محمد لون ساکن رفیع آباد، بلال احمد شیخ ولد عبدالرحمن شیخ ساکن بنیر، بارہمولہ، ایک خاتون سیکس ورکر، گھر کا مالک شبیر احمد وار اور گھر مالک کی اہلیہ بھی شامل ہے۔