اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: زمین کھسکنے سے متعد رہائشی مکانات کو جزوی نقصان - زمین کھسکنے کے سبب

وادی کشمیر میں گذشتہ کئی دنوں سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے جہاں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے وہیں، متعدد مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

کپوارہ: زمین کھسکنے سے متعد رہائشی مکانات کو جزوی نقصان
کپوارہ: زمین کھسکنے سے متعد رہائشی مکانات کو جزوی نقصان

By

Published : Apr 19, 2021, 4:48 PM IST

مسلسل بارشوں کی وجہ سے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے شالی بھٹہ، منی گاہ سیمت مختلف علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

کپوارہ: زمین کھسکنے سے متعد رہائشی مکانات کو جزوی نقصان

زمین کھسکنے کے سبب بعض مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں، مرنگ، ہایہامہ میں ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے سڑکوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے ان علاقوں میں ہوئے نقصان کا تخمینہ اور انہیں معاوضہ فراہم کرنے کے لیے علاقوں میں فوری طور ٹیمیں روانہ کی جائیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے سبب ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں تیزی کے سبب کہیں کہیں ندی نالوں کے گرد تعمیر کیے گئے باندھوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details