کپواڑہ:محکمہ تعلیم نے آج ضلع کپواڑہ کے چمکوٹ کرناہ میں ڈیوٹی اوقات کے دوران غیر حاضر دو اساتذہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں معطل کردیا۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے ایک آرڈر جاری کیا ہے۔ Teachers Suspended in Kupwara
Teachers Suspended in Kupwara: کپواڑہ میں دو سرکاری استاتذہ معطل - محکمہ تعلیم تازہ خبر
محکمہ تعلیم نے آج سرحدی ضلع کپواڑہ کے چمکوٹ میں ڈیوٹی کے اوقات میں غیر حاضر رہنے کی پادائش میں دو اساتذہ کو معطل کر دیا۔ ان دو اساتذہ کا ویڈیو وائرل ہوا جس کے بعد حکام نے یہ قدم اٹھایا۔ Teachers Suspended in Kupwara
محکمہ تعلیم کی جانب سے آرڈر کے مطابق 5 اگست کو یو پی ایس ہریدل اسکول کے اساتذہ کی دیر سے آمد سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور جب زیڈ ای او چمکوٹ نے اسکول کا دورہ کیا اور معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ دو اساتذہ مقرر وقت پر اسکول نہیں پہنچے۔"
زیڈ ای او نے فوری طور پر دونوں اساتذہ کو انکوائری تک معطل کر دیا اور ان کی تنخواہوں کو انکوائری کے مکمل ہونے تک بند کرنے کا حکم صادر کیے ہے۔ معطل کیے گئے اساتذہ کی شناخت غلام مصطفی اور گلستان فاطمہ کے طور پر ہوئی ہے۔