کپواڑہ کے گنڈکمال کے رہنے والے ایک انسانیت دوست شخص نے گاوں کی سڑک کی اپنے جیب سے مرمت کرکے مثال قائم کی۔
گنڈکمال سے تعلق رکھنے والے منظور احمد ولد میر محمد نے رضاکارنہ طور اننون حاجن اور مقام ہندوند پورہ گنڈکمال ڈوگر سڑک کی مرمت کر اس کو چلنے کے قابل بنا دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اچھا انسان بنے کے لئے نہ بہت محنت کرنی پڑتی ہے نہ بہت زیادہ تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔