اردو

urdu

ہندواڑہ: اسکول کے پاس کوڑے کے ڈھیر سے طلبا پریشان

By

Published : Mar 2, 2021, 7:49 PM IST

گندگی کی وجہ سے ہندواڑہ مین مارکیٹ کی حالت خراب ہے۔ کوڑے کی وجہ سے یہاں کتے جمع رہتے ہیں اور وہاں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

dumping site
کوڑے کے ڈھیر

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے بازار میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ اس سے یہاں کے مقامی لوگوں اور دکانداروں کو مشکلات درپیش ہیں۔

کوڑے کے ڈھیر

دکانداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ مونسپل کمیٹی ہندواڑہ، بوائز ہائر سکینڈی اسکول ہندواڑہ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول کے گیٹ کے سامنے کوڑا کرکٹ جمع کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے اسکولی طلبا اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گندگی کی وجہ سے ہندواڑہ مین مارکیٹ کی حالت خراب ہے۔ کوڑے کی وجہ سے یہاں کتے جمع رہتے ہیں اور وہاں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کوڑا جمع ہونے کے تعلق سے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام کو بتایا گيا لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ لوگوں نے مونسپل حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کوڑے کے ڈھیر کو صاف کیا جائے تاکہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو آسانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ : ضلع انتظامیہ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج

اس حوالے سے جب نمائندے نے ایگزیکٹو افیسر مونسپل کمیٹی ہندواڑہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا حالیہ بارش کی وجہ سے گاڑی ڈمپنگ سائٹ تک نہیں پہنچ سکی۔ اس لئے دوسری جگہ یہ کوڑا کرکٹ ڈالنے میں وقت لگا اور کئی مقامات پر کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کوڑا کرکٹ کو صاف کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details