اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ganapora Protest Against R&B سڑک کی مرمت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا الزام - use of substandard materials for road works

جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں مقامی لوگوں نے کی مرمت میں ناقص مٹیریل استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ Residents of Ganapora Protest Against R&B Department

residents-of-ganapora-protest-against-r-and-b-for-using-poor-quality-material-in-macadamization
سڑک کی مرمت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا الزام

By

Published : Sep 24, 2022, 4:46 PM IST

ہندواڑہ: گناہ پورہ کے مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی ہندوارہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ محکمہ آر اینڈ بی سڑک کی مرمت میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے اور گناہ پورہ میں تین کلو میٹر سڑک کا میگڈم چھ کلو میٹر پر بچھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح سڑک کی مرمت کی گئی تو سڑک بہت جلد خراب ہوجائے گا۔ Residents of Ganapora Protest Against R&B Department

ویڈیو

انہوں نے محکمہ پر سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گناہ پورہ کے مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف سخت مظاہرے کیے۔ انہوں نے کہاکہ سڑک پر میگڈم بچھانے سے پہلے سڑک کو صاف کیا جاتا ہے اس پر میشن سے ہوا دی جاتی ہے، یہاں نہ تو ہوا سے سڑک کی صفائی کی گئی اور نہ دیگر طریقے سے سڑک کی صفائی کی گئی، بغیر صفائی کے سڑک پر جلدی بازی میں تارکول ڈال دیا گیا جو دوسرے روز ہی اکھڑنے لگی۔ انہوں نے محکمہ پر سرکاری پیسے کے ضائع کرنے اور بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے توجہ کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details