سماجی کارکن وار عابدہ نے عصمت ریزی کے واقعات میں ہو رہے اضافے کے خلاف ہندوارہ میں ایک خاموش احتجاج کیا ۔اس احتجاج میں نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ کے خلاف احتجاج - وار عابدہ
سماجی کارکن وار عابدہ نے عصمت ریزی کے واقعات میں ہو رہے اضافے کے خلاف ہندوارہ میں ایک خاموش احتجاج کیا ۔اس احتجاج میں نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
abida social worker
انہوں نے معاشرے میں عصمت ریزی کے اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ عابدہ نے کہا اگر آصفہ نیلوفر، تابندہ، کنن پوشہ پورہ عصمت ریزی کے واقعات پر آوازیں بلند ہوئی تو حالیہ میں سوپور قصبہ میں ایک عصمت ریزی کے واقعہ پر خاموشی کیوں رہی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان واقعات کو دبانہ نہیں چاہئے بلکہ ان پر آواز اٹھانا چاہیے تاکہ ان اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔