سرینگر:سرحدی ضلع کپواڑہ کے کنن پوش پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے بدھ کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے خاندان کے مطابق ان کے رشتہ دار عبدالرشید کو فوج نے حراست میں لیا تھا اور وہ فوج کی حراست سے ہی لاپتہ ہوئے ہیں۔Kupwara Family protest Against Man Missing From Custody
رشتہ داروں کے مطابق ترہگام میں قائم فوجی کیمپ کے اہلکاروں نے عبدالرشید ڈار کو پوچھ گچھ کے لیے 15 دسمبر کو حراست میں لیا تھا۔ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق اب فوج انہیں یہ کہہ رہی ہے کہ عبدالرشید حراست سے فرار ہوگیا ہے۔عبدالرشید ڈار کے بھائی نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ فوج، پولیس اور ضلع انتظامیہ سے اپنے بھائی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔Kupwara Man Missing From Army Custody
وہیں اس معاملے پر ضلع کپواڑہ کے ایس ایس پی یوگل منہاس نے کہا کہ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔SSP Kupwara on missing man