کپواڑہ:جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقربیات کو پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی جی پی کشمیر ، اے ڈی جی پی جموں نے سکیورٹی سمیت دیگر امور پر میٹنگیں منعقد کی ہے تاکہ یوم آزادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے منعقد ہو۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور چیف سیکریٹری نے بھی حال ہی میں یوم آزادی تقربیات کے سلسلے میں میٹنگیں کیں ہیں، جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
دلباغ سنگھ نے کہا ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی ترینگا یاترا، میری مٹی میرا دیش کے حوالے سے ہر روز تقاریب کا انعقاد ہورہا ہے۔میرا مٹی میرا دیش مہم کے تحت پولیس نے کئی علاقوں میں شجرکاری مہم بھی چلائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سب سے بڑی ترنگا ریلی 13 اگست کو ہوگی۔ کشمیر میں باڈر ٹورزم کے فروغ دینے کے حوالے سے دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ باڈر ٹورزم اب بحال ہورہا ہے۔ جموں و کشمیر میں بہت ساری جگہیں ہیں جو سکیورٹی کے پیش نظر سے حساس ہے اور جہاں پاکستان کی جانب سے مسلسل دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے اور وہاں کے ماحول کو خراب کیا جارہا تھا۔