اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ میں حاملہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت - کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

شمالی قصبہ ہندوارہ کے ریشی پورہ قاضی آباد میں ایک حاملہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، جس کے بعد اہلخانہ کو قرنطین کیا گیا ہے۔

ہندوارہ میں حاملہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت
ہندوارہ میں حاملہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت

By

Published : May 15, 2020, 8:47 AM IST

اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون ایک ماہ قبل میکے سوپور گئی اور وہ چیک ایپ کے لیے ایک مقامی ہسپتال گئی تھی جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔

ہندوارہ انتظامیہ نے فوری طور حاملہ خاتون کے اہل خانہ کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا۔

ہندوارہ انتظامیہ نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ خاتون کے تمام اہلخانہ کو آئی ٹی آئی ہندوارہ قرنطینہ مرکز منتقل کیاگیا۔

بلاک میڈیکل آفیسر لنگیٹ کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو احتیاطی طور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور جانچ کے لیے ان کے نمونے بھی حاصل کیے گئے اور اگر وہ منفی آئے تو انہیں گھریلو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details