کپواڑہ:سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص سے 57 لاکھ ضبط کیے ہے ۔ مذکوہ شخص نے نقدی رقم گیزر میں چھپا کے رکھا تھا۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن ہندواڑہ نے بدھ کے روز بری پورہ علاقہ میں ناکہ لگایا تھا اور اس دوران وہاں گاڑیوں کی چیکنگ کی جاری تھی۔اسی دوران پولیس نے ایک ویگن آر گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK01X/0387 کو چیکنگ کے لیے روکا ، جونہی پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں موجود گیزر سے بھاری مقدار میں نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔
Cash Recovered In Handwara ہندواڑہ میں ایک شخص بھاری رقم کے ساتھ گرفتار، پولیس - ہندواڑہ میں نقدی رقم برآمد
پولیس نے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ قصبے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے تقریباً 57 لاکھ روپئے بھی ضبط کیے گئے ۔
Police Held Man With Rs 57 Lakh Cash Hidden In Geyser in Handwara
پولیس کے مطابق گاڑی میں 57 لاکھ 43 ہراز 800 روپئے برآمد ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں ملوث گاڑی بھی قبضے کی ہے۔گرفتار شخص کی شناخت عرفان عبداللہ ولد سید محمد عبداللہ ساکنہ گاؤں لاری بل ہندواڑہ کے طور پر کی گئی ہے