کپواڑہ: منشیات فروشوں کے خلاف شکنجے کو مزید کستے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندواڑہ میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضبطی/منسلکی مہم کے دوسرے دن شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد منسلک کر دی۔
انہوں نے کہا کہ فیاض احمد ملہ ولد غلام محی الدین ملہ ساکن مقام ہمونپورہ کرال گنڈ ہندواڑہ نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کی 7 مرلوں پر مشتمل اراضی کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت منسلک کر دیا گیا'۔