وڑی پورہ ہندوارہ میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا جس دوران مقامی باشندوں نے وڈی پورہ - ہندوارہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیں، جس کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔
پینے کے پانی کی شدید قلت، ہندوارہ میں احتجاج احتجاج کے دوران وڑی پورہ کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقے میں پینے کے پانی کی شدیت قلت ہے، جس کے سبب مقامی آبادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
احتجاج کر رہے مرد و زن نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر اقربا پروری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے متعلقہ محکمہ سمیت انتظامیہ سے بھی رابطہ قائم کیا، تاہم اس جانب ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے جانے بعد وہ احتجاج کے لیے مجبور ہو گئے۔
بعد ازاں نائب تحصیلدار اور پولیس کی جانب سے انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔