کپواڑہ:جموں کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو دباؤ میں رکھا گیا ہے۔ کشمیر کو ایک قید خانہ بنایا گیا ہے۔ کوئی بھی یہاں سچ کی بات کرتا ہے تو اس کو تہاڑ جیل پہنچایا جاتا ہے۔ چھاپہ ماری سے کشمیر کے لوگ کافی تنگ آگئے ہیں لیکن کب تک یہ چلتا رہے گا۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہری کرالہ پورہ کپواڑہ میں ایک تعزیتی موقع پر کیا۔Mehbooba Mufti in Kupwara
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جموں کشمیر کی حالات خراب ہے۔ انہوں نے کہا یہ جو بھی حق کی بات کرتا ہے اس کو دباؤ میں ڈالا جاتا ہے، کب تک یہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا "خون خرابہ کسی مسٔلے کا حل نہیں ہے۔ جموں کشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور یہ امن برقرار رہنا چاہیے جس کے لیے ہمیں ایک ہونا ہے۔"Mehbooba Mufti On JK Situation