اطلاعات مطابق پاکستانی فوج نے ضلع کے کرنا اور ٹنگدار علاقے میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، تاہم فوری طور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کپوارہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ
جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی جوانوں کی پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہی۔
واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں منقسم کیا۔
اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے مابین حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی معطل ہے۔