اردو

urdu

ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ڈرون گرایا گیا - پاکستانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

گزشتہ ماہ جموں کے سرحدی علاقہ میں آرمی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے جس کو ٹنلوں اور ڈرون کے ذریعے بھارتی علاقہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ڈرون گرایا گیا
لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ڈرون گرایا گیا

By

Published : Oct 24, 2020, 12:45 PM IST

Updated : Oct 24, 2020, 3:36 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک پاکستانی ڈرون کو بھارتی علاقہ میں دیکھا جس کے بعد اسے مار گرایا گیا۔

آرمی کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں ڈرون کی تصویر بھی شائع کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے متعدد بار پاکستانی ڈرون بھارتی علاقہ میں داخل ہوئے جس کے بعد ان کو گرایا گیا۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان ڈرون کا استعمال کر کے بھارت میں عسکریت پسندوں کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرتا ہے۔

جموں کے سرحدی علاقہ میں آرمی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے جس کو ٹنلوں اور ڈرون کے ذریعے بھارتی علاقہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ ضبط
13 جولائی کو بھی جموں کے آر ایس پورہ میں ایک ڈرون ملا تھا لیکن جب اس کی جانچ ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ ڈرون بھارتی فوج کا ہے، جسے ایک مشق کے طور پر اڑایا جارہا تھا کہ اچانک بیٹری ختم ہونے کی وجہ سے گرگیا۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 3:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details