پاکستانی فوج نے گزشتہ شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر کے حاجترہ گاؤں کی ایک خاتون کو گولی لگی۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوج کا مؤثر جواب دیتے ہوئے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔