کپواڑہ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حکومت نے آکسیجن جنریشن پلانٹ تعمیر کیا ہے۔
کپواڑہ میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا آغاز
کورونا وبا کے پیش نظر کم و بیش ہر ہسپتال میں آکسیجن کی کمی ہو رہی ہے۔ ایسے میں کپواڑہ ہسپتال انتظامیہ نے خود کا آکسیجن پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا۔
آکسیجن جنزریشن پلانٹ
آکسیجن پلانٹ سے اب ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو سلنڈر کے بجائے پائپوں کے ذریعے آکسیجن فراہم ہوگا۔ اب تک مریضوں کو درکار آکسیجن کے لئے سلنڈروں کی ضرورت پڑتی تھی۔ یہ سلنڈر سرینگر سے کپواڑہ پہچانا پڑتا تھا لیکن اب یہ سہولیات کپواڑہ اسپتال میں دستیاب رہے گی۔
یہاں خود اس پلانٹ سے آکسیجن تیار ہوگا اور پھر پائپوں کے ذریعے مریضوں تک پہنچے گا۔ لوگوں نے سرکار کے اس اقدام کی ستائش کی۔