اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mortar Shell Recovered in Kupwara کپواڑہ کے بھٹہ پورہ میں مارٹر شیل برآمد - جموں کشمیر میں مارٹر گولہ برآمد

کپواڑہ میں پیر کی صبح بی ایس ایف کی ٹیم نے سڑک کے کنارے سے ایک مشتبہ چیز برآمد کی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ آئی ای ڈی ہو سکتا ہے لیکن تفتیش میں پرانا مارٹر شیل نکلا۔ Mortar Shell Recovered in Batapora

کپواڑہ کے بھٹہ پورہ میں مارٹر شیل برآمد
کپواڑہ کے بھٹہ پورہ میں مارٹر شیل برآمد

By

Published : Jun 12, 2023, 12:36 PM IST

سری نگر: بارڈر سکیورٹی فورسرز (بی ایس ایف) نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندواڑہ علاقے میں پیر کی صبح ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے ہندوارہ کے بھٹہ پورہ گاؤں میں پیر کی صبح قریب پونے آٹھ بجے ایک پل کے نزدیک ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ بی ایس ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی نے بھٹہ پورہ گاؤں میں ایک پل کے قریب ایک مشکوک چیز کی برآمدگی کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک زنگ آلود زندہ مارٹر شیل کو تباہ کردیا تھا۔ کھاگ علاقے کے لاسی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں مقامی چرواہوں نے اچانک ایک زنگ آلودہ زندہ مارٹر شیل دیکھا جس کے بعد انہوں نے فورا اس کی خبر نزدیکی پولیس اسٹیشن کو دی۔ اس زندہ مارٹر شیل کی بازیابی کے کچھ دیر بعد، پولیس اسٹیشن کھاگ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس کی اطلاع دی اور جس نے بغیر کسی تاخیر کئے موقع پر پہنچ کر بنا کسی جانی یا مالی نقصان کے شیل کو تباہ کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details