اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا کپواڑہ اور بارہمولہ کا دورہ - دفعہ 370 کے خاتمہ

شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج ضلع کپواڑہ اور بارہمولہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔

بشکریہ اے این آئی

By

Published : Aug 28, 2019, 9:34 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:04 PM IST

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جنرل رنبیر سنگھ ضلع کپواڑہ کے ولگام گاؤں اور بارہمولہ کے رامپور اور بونیار گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے ملاقات کے دوران عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تال میل کو فروغ دینے کے لیے سکیورٹی کے متعلق جانکاری دی۔
جنرل رنبیر سنگھ نے لوگوں کو کشمیر کی موجود صورتحال سے آگاہ کر کے ان کی سلامتی کے لیے سکیورٹی اقدامات کے متعلق جانکاری دی۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو دو یونین ٹیرتری یعنی جموں و کشمیر اور لداخ میں منقسم کیا۔ دفعہ 370 کے خاتمے سے چند گھنٹے قبل ہی جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ اور تمام مواصلاتی رابطے بند کر دیے گئے تھے۔

گرچہ جموں خطے میں 2 جی سروس اور مواصلاتی رابطے بحال کیے گئے۔ تاہم وادی کشمیر کے چند ہی علاقوں میں صرف لینڈ لائنز شروع کی گئی جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں۔ انتظامیہ نے وادی کے تمام ضلعی مجسٹریٹ دفاتر میں ہیلپ لائن نمبر قائم کیے گئے تاکہ کشمیری والدین جن کے بچے ملک کی مختلف ریاستوں میں مقیم ہیں، ان کے ساتھ بات کر سکیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details