جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں 'لنگیٹ کانسی ٹینسی ڈویلپمنٹ' کے چیئرمین محمد منور خواجہ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس پارٹی اجلاس میں سینکڑوں پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد منور خواجہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود رہے، جن میں پارٹی کے سینیئر کارکن لیاقت خان بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد منور خواجہ نے کہا کہ سابقہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس حلقہ انتخاب کے ساتھ استحصال کیا ہے۔
وہیں ورکرز نے نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ ''نیشنل کانفرنس کو آگے بڑھاؤ، لنگیٹ کانسی ٹینسی سے شفقت علی وٹالی کو ہٹاؤ'۔ قاضی آباد کے لوگوں نے عہد کیا کہ اس بار ہم اپنے علاقے کے نمائندہ منور خواجہ کو کامیاب بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام لیڈران جنہوں نے ہمشیہ یہاں کے لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے، ان کو ہم قاضی آباد سے ہٹا کر ہی رہیں گے۔