شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ میں منگل کو تیز ہوائوں کے سبب ایک دکان کی چھت نائب تحصیلدار کی گاڑی پر جا گری، تاہم اُس وقت نائب تحصیلدار گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
چھت گاڑی پر گِر آنے سے نائب تحصیلدار کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نائب تحصیلدار قلم آباد فاروق احمد خان نے اپنی گاڑی ایک دکان کے سامنے پارک کی اور خود سامان خریدنے کے لئے دکان کے اندر چلے گئے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے لگیں اور ایک دکان کی چھت پارک کی ہوئی گاڑی پر جا گری۔
اس حادثے میں گرچہ نائب تحصیلدار کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔