شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے آہگام ہندوارہ میں اتوار کو ایک پراسرار دھماکے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اہگام میں اس وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جب مقامی گاوں کا ایک دکاندار دکان کے سامنے ایک نالے کو صاف کر رہا تھا جس دوران ایک بارودی شیل پھٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ہندوارہ میں پراسرار دھماکہ، 7 افراد زخمی - ای ٹی وی بھارت کشمیر
زخمی ہوئے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال ہندواڑہ پہنچایا گیا۔
![ہندوارہ میں پراسرار دھماکہ، 7 افراد زخمی Mysterious blast in Handwara, 7 injured](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7042845-761-7042845-1588498742498.jpg)
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا جہاں سے چار زخمیوں کو سری نگر منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آہگام زچلڈارہ اور ژنجمولہ کے درمیان قریب پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ واضح رہے کہ ژنجمولہ ہندوارہ میں ہفتہ کی شام کو شروع ہونے والا عسکری مخالف آپریشن ہفتہ کی صبح دو فوجی افسروں اور جموں وکشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ سیکورٹی فورسز اہلکاروں اور دو عسکریت پ کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔
آہگام دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ سید خالد بخاری، 12 سالہ جنید احمد خان اور اس کے 18 سالہ بھائی تنویر احمد خان، 10 سالہ عادل احمد گنائی، 30 سالہ محمد اشرف قریشی اور 28 سالہ مقصود احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس نے معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں