کپواڑہ:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ’’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ پروگرام کے تحت دوسرے روز بھی تقریب منعقد ہوئی۔ میونسپل کمیٹی لنگیٹ میں منعقدہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے انجام دی جنہوں نے ’’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے عوام کو آگاہ کیا وہیں مختلف محکمہ جات کے افسران سے عوام کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں مکمل جانکاری دئے جانے پر بھی زور دیا۔ My Town My Pride Langate Kupwara
ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ پروگرام کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ، پی آر آئی ممبران، مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران کے علاوہ مذہبی و تاجر انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی وفود اور معزز شہریوں نےعوامی اہمیت کے مسائل افسران کی نوٹس میں لائے جن کے فوری ازالے کی یقین دہانی کی گئی۔ My Town My Pride North Kashmir