شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ تحصیل سے قریب 10 کلو میٹر دور راجپورہ راجوار گاوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں زمین کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا جس کے نتیجے میں ایک سرکاری اسکول بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔
راجوار میں زمین دھنس جانے سے اسکول عمارت کو نقصان - ای ٹی وی بھارت
بلڈنگ 2005 میں بنائی گئی تھی اور گذشتہ چند روز سے مسلسل موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ایک زمین کا بڑا حصہ دھنس گیا جس کے نتیجے میں اسکول بلڈنگ کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔
راجوار میں زمین دھنس جانے سے اسکول عمارت کو نقصان
مقامی لوگوں کے مطابق یہ بلڈنگ 2005 میں بنائی گئی تھی اور گذشتہ دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ایک زمین کا بڑا حصہ دھنس گیا جس کے نتیجے میں اس اسکول بلڈنگ کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ یہاں کا دورہ کر کے اسکول بلڈنگ پر مرمت کا کام فوری طور شروع کیا جائے تاکہ ان کے زیر تعلیم بچوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کی تعلیم متاثر نہ ہوجائے۔