پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک نارکو ماڈیول کا پردہ چاک کر کے آٹھ کلو گرام منشیات، جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی کپوارہ سندیپ چکرورتی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نارکو مڈیول کا پردہ چاک کر کے آٹھ کلو گرام منشیات، جس کی قیمت قریب پچاس کروڑ روپے ہے، ضبط کی ہیں اور ایک عسکری اعانت کار کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار شدہ کی تصدیق مدثر احمد لون ساکن کیرن بالا کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماڈیول میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔